بلوچستان میں قومی ملکیت معدنی وسائل کے لوٹ کھسوٹ کے خلاف بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی کارروائیوں میں شدت آگئی ہے ۔
آمدہ اطلاعات کے ہرنائی میں مسلح افراد نے کوئلے سے لوڈ 5 ٹرک نذرآتش کردیئے اور ایس ایچ او سمیت 3 افراد گرفتار کر لئے۔
واقعہ ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے قریب منگی روڈ پر پیش آیاجہاں مسلح افراد نے قبضے کے بعد معدنیات لے جانے والی کم از کم پانچ ٹرک اور سڑک کی تعمیر کی مشینری لے جانے والی گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔
حکام نے واقعہ کی تصدیق کردی ہے ۔
ایس پی زیارت طلال شاہ کے مطابق کوئلہ سے لوڈ پانچ ٹرکوں کو نامعلوم مسلح افراد نے جلا دیے ہیں جوکوئلہ سے لوڈ ٹرک ہرنائی سے براستہ زیارت پنجاب جارہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی متعدد بارمانگی کے ایریامیں متعدد ٹرک جلائے جاچکے ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے وزیر خوراک نورمحمد دمڑ نے کوئلہ سے لوڈ گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سیکورٹی فورسز نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیاگیا ہے ۔
ان کے مطابق ہرنائی کوئٹہ مین قومی شاہراہ زیارت کے علاقہ مانگی میں مسلح افرادکی جانب سے کوئلہ سے لوڈ پانچ ٹرکوں کو نذرآتش کیاگیا ہے اور ایس ایچ او مانگی سمیت تین افراد کو اغواءکرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں معدنی وسائل کی لوٹ کھسوٹ کے خلاف بلوچ آزادی پسندتنظیموں کی پے در پے بھاری کارروائیوں کے بعد حکومت نے رخشان ڈویژن میں معدنی وسائل کے تحفظ کیلئے خصوصی سیکورٹی کوریڈور کا قیام اور ایف سی کی تعیناتی کا فیصلہ کیاتھا۔
Share this content:


