جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی (جے کے پی این پی) باغ کی ضلعی کانگریس منعقد ہوئی جس میں آئندہ مدت کے لیے ضلعی کابینہ کا انتخاب مکمل کر لیا گیا۔
کانگریس کے دوران تنظیمی امور اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔
مرکزی ڈپٹی آرگنائزر کامریڈ شان جاوید نے نو منتخب ضلعی کابینہ کا اعلان کیا، جبکہ پارٹی چیئرمین واجد علی ایڈووکیٹ نے تمام عہدیداران سے حلف لیا۔
ضلع باغ کے لیے منتخب ہونے والے عہدیداران میں ضلعی صدر سلمہ حمید، جنرل سیکرٹری فرحان زاہد، نائب صدر رابعہ رفیق، آرگنائزر نبیل، سیکرٹری نشر و اشاعت ایمن، سیکرٹری سٹڈی سرکل طیبہ باغی، سیکرٹری فنانس فراز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری زوہیب گلزار اور ڈپٹی آرگنائزر اویس شامل ہیں۔
Share this content:


