پاکستان زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں گزشتہ چودہ روز سے جاری عوامی تحریک بھرپور عوامی شرکت، جوش و جذبے اور نظم و ضبط کے ساتھ جاری ہے۔ عوامی رہنما صابر حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمران طبقے نے تحریک کو کچلنے اور عوامی آواز کو دبانے کے لیے تمام تر حربے استعمال کر لیے ہیں، تاہم عوام نے متحد اور منظم رہتے ہوئے ان اقدامات کا پُرامن اور مؤثر جواب دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک روز بروز مضبوط ہو رہی ہے اور عوام کا سمندر اپنے جائز مطالبات کے حق میں میدان میں موجود ہے۔ صابر حسین کے مطابق گرفتاریاں، قید و بند، فورتھ شیڈول میں شامل کرنا اور دیگر انتظامی کارروائیاں دراصل عوامی آواز کو دبانے کی کوششوں کے سوا کچھ نہیں، لیکن ایسے اقدامات عوام کے حوصلے پست کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے متحد ہیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ یا جبر کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ صابر حسین نے مطالبہ کیا کہ حکومت طاقت اور جبر کی پالیسی ترک کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔
Share this content:


