پاکستان کے قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے پاکستان زیر انتظام کشمیر کی عوامی تحریک جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اپیل کی کہ تئیس جون کے اعلان کردہ لانگ مارچ پر نظرثانی کرے ۔
اپوزیشن لیڈر نے حکومت سے بھی مطالبہ کر دیا کہ پانچ جون سے قبل کی صورتحال کی بحالی کے ساتھ عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان کے خلاف عائد فورتھ شیڈول سمیت غیر معمولی پابندیوں کا خاتمے کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے مسئلۂ کشمیر اور جمہوری و قومی حقوق کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کا حل تحمل، بردباری، سیاسی بصیرت اور باہمی احترام کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں، حکومتی نمائندوں اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں ۔ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہوں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ موجودہ تعطل کے خاتمے اور بامقصد مذاکرات کے آغاز کے لیے فوری اعتماد سازی کے اقدامات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ جون سے قبل کی صورتحال کی بحالی، عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان کے خلاف عائد فورتھ شیڈول سمیت غیر معمولی پابندیوں کے خاتمے کیا جائے۔نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کو فوری طور پر اٹھانے کی ضرورت ہے ۔
محمود خان اچکزئی نے عوامی ایکشن کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ تئیس جون کے اعلان کردہ لانگ مارچ پر نظرثانی کرے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام فریقین ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جن سے تصادم کا خطرہ پیدا ہو۔
اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام اور یومِ عاشورہ کے تقدس کے پیشِ نظر کسی بھی جانب سے طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ کریک ڈاؤن یا تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور عوامی نوعیت کے مسائل کا حل طاقت یا انتظامی اقدامات میں نہیں بلکہ سنجیدہ مذاکرات سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوراک، ادویات، پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
Share this content:


