کشمیر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال سترہویں روز بھی جاری، خوراک کی ترسیل بند

راولاکوٹ/ کاشگل نیوز

پاکستان زیر انتظام جموں و کشمیر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال سترہویں روز بھی جاری رہی، جبکہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کو آج بیس دن مکمل ہو گئے ہیں۔ ہڑتال کے باعث پورے خطے میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں اور کاروباری سرگرمیاں تقریباً مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔ جبکہ پاکستانی فورسزنے عوام کی خوراک کی ترسیل مکمل بند کردی ہے ۔ درجنوں کی تعداد میں اشیائے خورد و نوش کی گاڑیاں خوراک سمیت کھڑی ہیں۔

مختلف شہروں اور قصبوں میں دکانیں، بازار اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ ٹرانسپورٹ کی معطلی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش کے باعث کاروبار، تعلیم اور روزمرہ امور بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

تجارتی حلقوں کے مطابق مسلسل سترہ روز سے جاری شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے نتیجے میں حکومت کو اربوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ مقامی معیشت بھی شدید دباؤ کا شکار ہے۔

ادھر مختلف سماجی اور سیاسی حلقوں نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی اور موجودہ صورتحال کے حل کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور معمولاتِ زندگی دوبارہ بحال کیے جا سکیں۔

Share this content: