پاکستان زیرا نتظام جموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے نوجوان صحافی وقاص کاظمی کو سیکیورٹی اہلکار گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں کس ادارے نے تحویل میں لیا ہے اور نہ ہی ان کی موجودگی کے مقام اور عائد الزامات کی سرکاری طور پر تصدیق ہو سکی ہے۔
واضح رہے کہ صحافی وقاص کاظمی گزشتہ چند برسوں سےعوامی مسائل، احتجاجی سرگرمیوں اورمختلف سماجی وسیاسی معاملات کی رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔
اس سے قبل صحافی سردار اویس کی جبری گمشدگی بھی رپورٹ ہوئی ہے جس کے حوالے سے تاحال کوئی خبر نہیں ہے کہ وہ کہاں ہے۔
Share this content:


