کشمیر میں لاک ڈائون 19 ویں روز میں داخل، اشیائے خورودو نوش کی ترسیل بھی بند

رپورٹ: فرحان طارق

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر 9 جون سے شروع ہونے پہیہ جام شٹر ڈاون ہڑتال 19ویں روز بھی جاری رہی۔

خطے میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ انٹرنیٹ سروس کو معطل ہوۓ تین ہفتے مکمل ہو چکے ہیں۔

دارالحکومت مظفرآباد میں سبزی فروٹ بیکریوں جنرل اسٹوریز کے علاوہ تمام کاروباری سر گرمیاں بدستور معطل ہیں تاہم پٹرول پمپ پر پٹرلیم مصنوعات کے ہونے کے باوجود پٹرول عام شہریوں کے لیے دستیاب نہیں۔

دوسری جانب حکومت کی جانب کالعدم قرار دی جانے والی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے تا حال اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا۔

مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں انجمن تاجران مظفرآباد کے وائس چیئرمین گوہر کشمیر صدر مدینہ مارکیٹ راجہ ابرار مصطفی صدر ٹرانسپورٹ یونین مظفرآباد ڈویزن خواجہ اعظم رسول نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہار لا تعلقی کرکے اتوار سے دکانیں کھولنے اور ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کیا ہے۔

Share this content: