تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فوجی جرنیلوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو شوق ہے، بھیج دو ہمیں جیل، ویسے بھی آپ نے کوٹ لکھپت جیل کے 70 سالہ اسیران کو 280 سال سزائیں سنائیں، آپ لوگوں کو ہوا کیا ہے، خدا کو مانو۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اسمبلیاں بیچتے ہیں وہ پاکستان کے ہیروز ہیں اور ایک جو جمہوری پاکستان چاہتے ہیں آپ اس کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح تو آپ کا اور ہمارا ساتھ چلنا مشکل ہوجائیگا، ایسی اسمبلیوں میں کون بیٹھے گا اور اگر آپ کی یہ خواہش ہے تو ٹھیک ہے اسمبلیاں بند کردو ، تالا لگا دو ہم گھروں کو چلیں جائیں گے، پھر دیکھیں گے پروگرام ، تخت اچھالیں گے پھر دنیا دیکھے گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز محمود اچکزئی کی سربراہی میں ایک ہائی پروفائل وفد کشمیری عوام اور جوائن عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر جارہی تھی جسے پاکستانی فورسز روکا اور کشمیر میں داخل ہونے نہیں دیا جس پر وفد نے روڈ پر دھرنا دیا تھا۔
Share this content:


