راولاکوٹ: شجاع آباد دھرنے پر کریک ڈاؤن، 2 افرادہلاک، کشیدگی برقرار

راولاکوٹ / کاشگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے راولاکوٹ کے علاقے شجاع آباد میں جاری دھرنے پر آج بروز جمعرات کوصبح پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 افرادکی ہلاکت اور 3 کی زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے باغ کی جانب سے راولاکوٹ شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم دھرنے کے شرکاء نے انہیں دھرنا کراس کرنے کی اجازت نہیں دی۔ جس کے بعد فورسز اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی اور کارروائی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا،جس میں زخمی راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت واجد صدیق سکنہ شجاع آباد اور ناصر نذیر سکنہ ماکھیالہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عوامی مزاحمت کے باعث فورسز راولاکوٹ شہر میں داخل نہ ہو سکیں اور انہیں واپس جانا پڑا۔

دوسری جانب غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی فورسز کو راولاکوٹ شہر میں اتارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Share this content: