کشمیر میں انٹرنیٹ بندش کے 62 دن مکمل، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

راولاکوٹ / کاشگل نیوز

پاکستان زیرِ انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کو 62 دن مکمل ہو گئے ہیں، جس کے باعث عوام کو تعلیم، کاروبار، آن لائن بینکنگ، سرکاری امور اور روزمرہ رابطوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب احتجاجی دھرنوں، شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام تحریک کو بھی 58 دن مکمل ہو چکے ہیں۔

احتجاجی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ اس عرصے کے دوران 100 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

احتجاجی قیادت نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابی عمل شفاف نہیں اور ریاستی ادارے اپنی مرضی کے امیدواروں کو کامیاب کروا رہے ہیں، جبکہ ان کے بقول عوام ایسے امیدواروں کو مسترد کر چکے ہیں۔

Share this content: