پلندری / کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام پلندری کے عوام اور فورسز کے درمیان مزاحمت، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔
سدھنوتی میں بلوچ لساں دھمن کے مقام پر پاکستانی فورسز کی مبینہ اسٹریٹ فائرنگ کے نتیجے میں سدھنوتی کے گاؤں منجھاڑی سے تعلق رکھنے والے عبدالحفیظ کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج دن بھر فورسز کی جانب سے کوٹلی سے راولاکوٹ کی سمت پیش قدمی کی کوشش کی جاتی رہی، تاہم پلندری کے عوام نے لساں دھمن کے مقام پر مزاحمت کا مرکز قائم کیے رکھا اور فورسز کی پیش قدمی کی مزاحمت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دن بھر جاری رہنے والی کشیدگی اور جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے عبدالحفیظ گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال مزید کشیدہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے کہ کشمیر میں جاری عوامی تحریک کے حالیہ دنوں اب تک سو سے زائد نہتے مظاہرین پاکستانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے جان سے گئے ہیں۔
Share this content:


