ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق یمن کی حوثی تحریک (انصار اللہ) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے آبنائے باب المندب پر نظر رکھنے والے اہم فوجی مرکز العمری گارژن کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
حوثیوں کے مطابق ان کی بحری فورسز نے بحیرۂ احمر میں واقع اہم جزیرہ زقر پر بھی مکمل کنٹرول قائم کر لیا ہے اور جزیرے کو مخالف فورسز سے خالی کرا لیا گیا ہے۔
باب المندب دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتا ہے، جو بحیرۂ احمر کو خلیجِ عدن اور بحرِ ہند سے ملاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس علاقے میں کسی بھی فریق کی عسکری پیش قدمی عالمی تجارت اور بحری نقل و حمل کے لیے اہم نتائج مرتب کر سکتی ہے۔
حوثیوں کے دعوے پر یمنی حکومت یا سعودی حمایت یافتہ فورسز کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ تاہم حالیہ دنوں میں مغربی یمن کے ساحلی علاقوں میں شدید لڑائی اور حوثیوں کی پیش قدمی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
Share this content:


