گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ کے 117 پرمٹ نیلام، استور مارخور کا پرمٹ 3 لاکھ 56 ہزار ڈالر میں فروخت

گلگت/کاشگل نیوز

گلگت بلتستان میں 2026-27 کے ٹرافی ہنٹنگ سیزن کے لیے 117 جنگلی جانوروں کے شکار کے اجازت نامے نیلام کر دیے گئے، جس میں استور مارخور کا ایک پرمٹ ریکارڈ 3 لاکھ 56 ہزار امریکی ڈالر میں فروخت ہوا۔

نیلامی میں استور مارخور کے دوسرے اور تیسرے پرمٹ بالترتیب 3 لاکھ ایک ہزار ڈالر اور 2 لاکھ 94 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئے۔

حکام کے مطابق نیلامی میں 14 بلیو شیپ (نیلی بھیڑ) اور 100 ہمالیائی آئی بیکس کے شکار کے اجازت نامے بھی شامل تھے۔ بلیو شیپ کا سب سے زیادہ پرمٹ 31 ہزار 200 ڈالر جبکہ ہمالیائی آئی بیکس کا سب سے زیادہ پرمٹ 13 ہزار 200 ڈالر میں فروخت ہوا۔

وائلڈ لائف حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں سیزن کے دوران ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے تقریباً 65 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوگی۔

ٹرافی ہنٹنگ کا 2026-27 کا سیزن 15 اکتوبر 2026 سے 10 اپریل 2027 تک جاری رہے گا۔

Share this content: