ہنگو میں پاکستانی فوج پر حملہ، کیپٹن اور لیفٹیننٹ سمیت 6 اہلکار ہلاک

ہنگو میںپاکستانی فوج پر حملے میں  دو آفیسران کیپٹن اور لیفٹیننٹ سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستان فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور مسلح افارد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی افسران سمیت چھ اہلکار مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مسلح افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

فوج نے دعویٰ کیا کہ اس واقعہ میں آٹھ مسلح افراد بھی ہلاک ہو گئے۔

فوج کے مطابق جھڑپ کے دوران 23 سالہ کیپٹن ابوذر فاروق اور 22 سالہ لیفٹیننٹ شیراز بابر اپنے دستوں کی اگلی صفوں سے قیادت کر رہے تھے اور اسی دوران مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن ابوذر فاروق کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ لیفٹیننٹ شیراز بابر کا تعلق چکوال سے تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر مسلح افراد کی تلاش اور ان کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Share this content: