راولاکوٹ: شہید کی میت کے بارے میں بات کرنے جانے والوں پر فائرنگ

راولاکوٹ/ کاشگل نیوز

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں پی ایس او پمپ کے قریب کشیدہ صورتحال، اپنے شہید بھائی کی میت کے حوالے سے بات کرنے کے لیے آگے بڑھنے والے افراد پر فورسز کی جانب سے مبینہ طور پر فائرنگ کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق ایک گھر پہلے ہی اپنے بیٹے کی ہلاکت پر سوگوار ہے، ایک ماں اپنے بیٹے کی میت کی منتظر ہے، تاہم میت کے حوالے سے بات کرنے کے لیے جانے والے اہلِ خانہ اور دیگر افراد کو بھی مبینہ فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نہتے شہریوں اور مسلح فورسز کے درمیان طاقت کا یہ استعمال انتہائی تشویشناک صورتحال کو جنم دے رہا ہے۔

مقامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور فائرنگ کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

Share this content: