مظفرآباد: ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی حمایت میں بند 20 سے زائد دکانیں سیل

مظفرآباد/ کاشگل نیوز

پاکستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی حمایت میں احتجاجاً بند کی گئی 20 سے زائد دکانوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی حمایت میں تاجروں نے اپنی دکانیں بند رکھی تھیں، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کی کارروائی کے دوران 20 سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

کارروائی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ دکانیں سیل کیے جانے کے بعد تاجروں اور انتظامیہ کے درمیان صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور انتظامیہ کا مؤقف سامنے آنے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

Share this content: