پونچھ ڈویژن کے وکلا کا ہنگامی اجلاس ،خطے کی موجودہ صورتحال اور مختلف قانونی و آئینی امور پر غور

پاکستان کے زیرِ انتظام جموں کشمیر کے علاقے کھائیگلہ میں پونچھ ڈویژن کے وکلا کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور مختلف قانونی و آئینی امور پر غور کیا گیا۔

مقامی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس میں پونچھ ڈویژن کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے وکلا نے شرکت کی۔

اجلاس میں صدر تحصیل بار سدھنوتی، صدر تحصیل بار باغ، صدر تحصیل بار حویلی، صدر تحصیل بار عباسپور سمیت بار ایسوسی ایشنز کے سابق صدور بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران شرکا نے موجودہ حالات کے تناظر میں مختلف قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا اور وکلا برادری کے آئندہ لائحۂ عمل پر بھی غور کیا۔

اجلاس کے اختتام پر شرکا کی مشاورت سے ایک حتمی اعلامیہ جاری کیا گیا، تاہم اعلامیے میں شامل نکات اور فیصلوں کی مزید تفصیلات اجلاس کے شرکا کی جانب سے جاری کردہ متن کے مطابق سامنے آئیں گی۔

Share this content: