گلگت/کاشگل نیوز
ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ گلگت ریحان اللہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نیکس ہوٹل ریور ویو روڈ، سونی کوٹ گلگت میں شادی کی تقریب کے دوران رقص کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم عمر سلمان ولد طفیل، سکنہ ڈومیال گلگت کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے آتشیں پستول بھی برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ گلگت میں مقدمہ علت نمبر 122/2026، بجرائم 285، 290، 337-H ت پ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ایسے واقعات کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن پکار 15 پر دیں۔
Share this content:


