مطالبات منظور نہ ہوئے تو لانگ مارچ کریں گے، کوٹلی یونیورسٹی کے طلباء کا حکومت کو الٹی میٹم

کوٹلی / مظفرآباد/کاشگل نیوز

پاکستان کے زیرِ انتظام جموں کشمیر میں تعلیمی زبوں حالی، بڑھتے ہوئے بحران اور طلباء کے درپیش مسائل کے خلاف اب طلباء برادری نے بھی باقاعدہ جدوجہد کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔ یونیورسٹی آف کوٹلی کے طلباء و طالبات نے حکومتی بے حسی کے خلاف سخت ردِعمل دیتے ہوئے انتظامیہ کو مطالبات کی منظوری کے لیے حتمی مہلت (الٹی میٹم) دے دی ہے۔

طلباء نمائندوں نے واضح اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے جائز تعلیمی و انتظامی مطالبات فوری طور پر تسلیم نہ کیے گئے تو تمام طلباء و طالبات اپنے اسکول و کالج یونیفارم پہن کر میرپور سے مظفرآباد کی جانب ایک تاریخی اور احتجاجی لانگ مارچ کریں گے۔

تعلیمی اداروں میں سہولیات کے فقدان اور حکومتی عدم توجہی کے خلاف طلباء کے اس اعلان نے خطے کی سیاسی و انتظامی راہداریوں میں ہلچل مچا دی ہے، جبکہ تعلیمی اداروں سے وابستہ دیگر تنظیموں نے بھی طلباء کے اس اقدام کی حمایت کا اشارہ دیا ہے۔

Share this content: