گرفتار و لاپتہ خاتون کشمیری وکیل نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ جیل منتقل

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد سے فوج کے ہاتھوں گرفتار و لاپتہ کشمیری خاتون وکیل نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی کی چیئرپرسن نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کے دوران یہ حکم جاری کیا۔

نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ کو چند روز قبل اسلام آباد کے ایف ٹین مرکز میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کے شبہے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔

نبیلہ ارشاد کے وکلاء کا مؤقف ہے کہ وہ احتجاج کے روز اسلام آباد میں موجود ہی نہیں تھیں۔ ان کی جانب سے عدالت میں ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔

عدالت نے درخواستِ ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔

Share this content: