معائدہ کراچی: پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر، گلگت بلتستان کے عوام کے لیے غلامی کی بدترین شکل ہے،جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی

0
265

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی کونسل سیشن،کانگریس کے بعد سنیٹرل کمیٹی کے تیسرئے اجلاس دوسرے سیشن میں کراچی معائدئے پر تفصیلی مباحثہ کے بعد اس دستاویز کو غلامی کی بدترین شکل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا۔

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے دوسرے سیشن میں معائدہ کراچی غلامی کی بدترین دستاویزات میں سے ایک دستاویز ہے، غلامی کے اس معائدہ کو جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی اور ریاست کے عوام مسترد کرتے ہیں۔

معائدہ کراچی قابض اور اس کے پیدا کردہ سہولت کار گماشتہ حکمرانوں کے درمیان ہوا۔نہ ہی یہ گماشتہ حکمران عوامی نمائندے تھے اور نہ ہی پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر گلگت بلتستان کے عوام کی مرضی و منشاء کے مطابق یہ معائدہ ہوا۔
بلکہ مظفرآباد میں بیٹھے گماشتہ حکمران قابض پاکستان کے گماشتہ اور سہولت کار تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ان گماشتہ حکمرانوں نے قابض کیساتھ معائدہ کر کہ ریاست کا 28000 مربع میل کا علاقہ قابض کے حوالے کیا اور مسلہ ریاست جموں کشمیر سے عملاً دستبردار ہو گئے،۔

قابض پاکستان کے اس معائدہ کے پیچھے قبضہ گیریت کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگوں کے درمیانی موجود قدرتی راستوں کو کاٹنا اور عوام کے درمیان نفرت پیدا کرنا تھا۔ قبضہ گیریت کے ان عزائم کو دوائم بخشنے کے لیے مقامی دلال حکمرانوں نے قابض کے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔
جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی معائدہ کراچی کو غلامی کی دستاویز سمجھتی ہے اور اس معائدہ کی منسوخی کے لیے جدوجہد تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here