نوجوان اپنی آزادی کی جہد کے لیےجموں کشمیر پی این پی کا حصہ بنیں۔ حبیب رحمان

تجدید عہد کے موقع پر حبیب رحمان سابق

ترجمان جے کے پی این نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بیرسٹر قربان یوم وفات پر

آئیے جموں کشمیر پی این پی کا حصہ بنیے

ریاست جموں کشمیر کے وسیع تر کچلے ہوے عوام,طلباء,نوجوانو

آپ کی لڑائی

سماج سے فکری ابہام کے خاتمے

.جاگیردارانہ باقیات کے خاتمے کی

.غاصب اور ان کی گماشتہ قوتوں کو بے نقاب کرنے کی

.بنیادی انسانی ضروریات تعلیم ,رزگار اور صحت کی سہولیات کے حصول کی

.قومی وسائل کی لوٹ مار روکنے کی

.قومی و طبقاتی جبر کے خاتمے کی لڑائی ہے

لیکن اس کےبرعکس

غاصب قوتوں کی آپسی لڑائی اور ان کے گماشتوں کی حکمت عملی نے پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی توجہ بنیادی اور اصل مسائل سے ہٹا کر مصنوعی مسائل پر لگا رکھی ہے.

.ریاست کے قدرتی وسائل پانی ,معدنیات اور جنگلات کی بے رحمانہ لوٹ مار جاری ہے,بے روزگاری اور غربت نے عوام کی سوچوں کے سوتے خشک کررکھے ہیں.

ایسے میں وسیع تر عوام بیگانگی کا شکار ہوکر تماشائی بنے ہوے ہیں.

حکمران طبقہ کی سیاسی پارٹیاں عوام کو قبیلائی و مذہبی تعصبات میں الجھا کر تقسیم در تقسیم پر عمل پیرا ہیں.

.قوم پرستی پسماندہ شعور اور قبیلائی نفسیات کی وجہ سے دن بدن تحلیل ہو رہی

ایسے حالات میں محنت کش عوام کے نظریہ کی نمائندہ جموں کشمیر پی این پی نظری و سیاسی محاذ پر کٹھن اور مشکل حالات میں اندرونی و بیرونی روکاٹوں کا ثابت قدمی سے مقابلے کرتے ہوے.نہ صرف نظریہ کے جوہر کی محافظ ثابت ہوئی بلکہ سائنٹیفک تجزیات کی روشنی میں فکری جمود کو توڑنے کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے.

اسلیے آئیے جموں کشمیر پی این پی کا حصہ بنیے.اس کے سائنسی تجزیات کا جائزہ لیجیے اور جدوجہد کا درست اختیار کیجیے .

آئیے جو جس کی غلامی میں ہے وہ اس کے خلاف جدوجہد کرے کے بنیادی اصول کو سمجھتے ہوے قومی و طبقاتی جبر سے نجات کی جدوجہد کومنظم کریں .

آئیے غاصبوں اور اس کے گماشتوں کا ایندھن بننے کی بجاے وسیع تر عوام کی نمائندگی کیجیے,

.قبیلائی تعصبات جیسے پسماندہ ابہام سے نکل قومی سوچ اپنائیے اور قومی و طبقاتی جبر سے نجات کا درست راستہ اپنائیے.وہ درست راستہ صرف جموں کشمیر پی این پی کا راستہ ہےجس کا انتحاب اس سماج کے معروض کا درست سائنسی تجزیہ کرکے کیا گیا ہے

آئیے اپنی توانائیاں,اپنا وقت اور وسائل غاصبوں اور ان کے گماشتوں کاایندھن بن کر صرف کرنے کی بجاے,ایک آزاد,قومی طبقاتی جبر سے نجات کی عظیم جدوجہد میں صرف کریں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے