خیبرپختونخوا میں پاکستانی فورسز کی بنوں چھاونی میں مسلح افراد نے گھس کر میجر سمیت متعدد اہلکار ھلاک کردیئے ، دھماکوں کی آواز سے علاقہ گونج اٹھا ۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح 4 بج کر 40 منٹ پر نامعلوم مسلح گاڑی سوار افراد نے آئی ای ڈی دھماکے سے بنوں چھاونی کی باہر والی دیوار اور سپلائی ڈپو کے درمیان روڈ پر دھماکا کر کے چھاونی میں داخل ہوگئے۔
ابتک اطلاعات کے مطابق حملے میں میجر سمیت معتدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم سرکاری موقف ابتک سامنے نہیں آیا ہے نہی کسی مسلح تنظیم نے واقع بابت بیان جاری کی ہے۔