خیبرپختوخواہ کے شہر بنوں میں پاکستانی فورسز نے فوج کشی دوران 5 شہری ھلاک کردیئے ، عوام نے شاہراہ بند کرکے پاکستانی فوج کی تباہی کے لئے دعا مانگی اور اس دوران شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے اعلان کیاکہ جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا شاہراہ بند رہے گا اور اور یہی نعرہ گونجتا رہے گا کہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے
مظاہرین نے کہاکہ ہمسایہ ممالک بنگلہ دیش ،افغانستان ،ایران میں انکے شہریوں کو حکومت عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے مگر یہاں عام شہریوں کو دشمن سمجھ کر سیدھی گولی ماری دی جاتی ہے ۔
انھوں نے کہاکہ پاکستان آرمی کے جانب سے عام عوام پر اندھا دہند فائرنگ سے پانچ شہری شہید ہوئے ہیں ، اور انصاف کی حصولی کی خاطر ہم علاقہ مکینوں نے واقعے کے خلاف روڈ کو بند کردیا ہے ۔
انھوں نے فوج کے علاوہ نواز شریف، شہباز شریف کے خاندان کی تباہی کیلے بھی دعا مانگی اور کہاکہ ہم نے انھیں ووٹ دیا تھا کہ وہ حکومت میں آکر ہماری داد رسی کریں مگر انھوں نے اقتدار میں آکر ہماری نسل کشی فوج ذریعے شروع کردی ہے ۔
انھوں نے کہاکہ جس درد سے ہم گزر رہے ہیں دعا کرتے ہیں وہ بھی اپنے نوجوان بیٹوں کے نعشوں کو کاندھا دیں ۔