بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
لاپتہ کئے گئے شخص کی شناخت صدام لانگو کے سے ہوگئی ہے ۔
کہا جارہا ہے کہ مذکورہ شخص گذشتہ روزکوئٹہ میں ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف احتجاج میں شامل تھا۔
اس سلسلے میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف ہونےوالے احتجاج میں شامل لوگوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ شام کلی اسماعیل سے صدام لانگو کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔
وی بی ایم پی کاکہنا تھا کہ تنظیم کو یہ شکایت بھی موصول ہوئی ہے کہ گزشتہ رات سریاب کے مختلف علاقوں سے بھی لوگوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے