پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے محکمہ صحت میں 400 کے قریب سرکاری گاڑیوں کے غائب ہونے کا انکشاف ہو اہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت میں اب تک کی تحقیقات کے مطابق 400 سرکاری گاڑیاں غائب ہیں۔
یہ گاڑیاں مختلف اوقات میں پروجیکٹ ڈائریکٹرز، محکمہ صحت کے فیلڈ افسران سمیت عوامی سہولیات کے لیے مہیا کی گئی تھیں۔
اب تک نہ ان گاڑیوں کی کوئی واپسی ہوئی اور نہ فیلڈ میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ گاڑیاں سابقہ وزرا، محکمہ صحت کے سابقہ ڈی جی صاحبان، پی ڈی صاحبان و دیگر ملازمین کے گھروں میں زیر استعمال ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ گاڑیاں وزرا کو بھی دی گئی تھیں جن کا آج تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ محکمہ صحت میں ان تمام گاڑیوں کا ریکارڈ موجود ہے جو گزشتہ کئی سال سے محکمے کے بجٹ سے گاڑی خرابی اور پیٹرول کی مد کروڑوں روپے نکال چکے ہیں۔