بلوچستان کے علاقے خضدار سے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں بلوچ خاتون کے اغوا کیخلاف شہر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال ہے ، شاہراہ دو دنوں سے بلاک ہے ، لوگ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جبکہ آج بروزجمعرات احتجاجی ریلی بھی نکالی جائیگی۔
واضع رہے کہ بلوچستان کے علاقے خضدار سے گذشتہ روز ریاستی ڈیتھ اسکواڈ نے بلوچ خاتون عاصمہ جتک کو اغوا کیا جس کے ردعمل میں لواحقین سمیت علاقہ مکین اور بی وائی سی کی جانب سے صبح 4 بجے کے قریب سنی سبزی منڈی پہنچ کر مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیاتھا جو ہنوز بند ہے اور لوگ دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ رات تقریباً 2 بجے ڈیتھ اسکواڈ کے افراد نے ایک گھر پر حملہ کیا، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خواتین کو جبری طور پر اغوا کر لیا۔ یہ غیر انسانی ظلم کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں، اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ اس کے علاوہ آج دوپہر 3 بجے شہید رزاق چوک سے آزادی چوک تک ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ ہم خضدار کے عوام، طلبہ، سیاسی و سماجی کارکنان اور تمام باشعور افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ریلی میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور جبری گمشدگیوں اور ریاستی جبر کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔
Share this content:



Post Comment