باغ :ڈسٹرکٹ ہسپتال نے داخلہ فیس تین سو سے بڑھا کر چار سو کر دی

باغ ( کاشگل نیوز) ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ کا اہلیان باغ کو بڑا سر پرائز ڈسٹرکٹ ہسپتال کی منیجمنٹ ایم ایس ڈی ایچ کیو باغ نے ہسپتال میں داخلہ فیس تین سو سے بڑھا کر چار سو کر دی 100,روپے کا مزید اضافہ اسی طرح لیبارٹری فیسیں ، ایکسرے، سپیشلسٹ ڈاکٹرز الٹراساؤنڈ و دیگر فیسیں بڑھا دی گئ جس کا کوئی سرکاری نوٹیفکیشن موجود نہیں ہسپتال میں ڈسپرین کی گولی تک دستیاب نہیں اور فیسوں میں من پسند اضافہ کر دیا کیا گورنمنٹ آف ریاست جموں کشمیر کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں باغ ڈی، ایچ ،کیو ، کی طرح ظالمانہ فیسیں نہیں ہیں اور نہ ہی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی 80,روپے تک فیس مقرر ہے باغ کے وزرأ حکومت فوری عوامی حقوق بلڈوز کرنے والی منیجمنٹ کو تبدیل کریں بصورت دیگر عوام سخت احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

Share this content: