مظفرآباد ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں فورسز نے یو ٹیوبر محسن علی کو جبراً لاپتہ کردیا۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شوکت نواز میر نے یوٹیوبر محسن علی کی جبری گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور مقتدر حلقوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ محسن علی کو فوری بازیاب کیا جائےاگر محسن علی کسی بھی جرم میں مطلوب ہے تو اسے عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے اس طرح کی جبری گمشدگیاں عوامی غیض و غضب اور اشتہال کا باعث ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر محسن علی کوفوری بازیاب نہ کیاگیا تو آزادکشمیر بھر میں شدید عوامی ردعمل کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور مقتدر حلقوں پر ہو گی۔