ترکیہ کے صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

 

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان بدھ کی شب پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ نور خان ایئربیس پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

ترک خاتون اول بھی ترک صدر کے ہمراہ تھیں۔ اس موقع پرخاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجودتھے۔

پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں نے ان کا فضائی استقبال کیا اور ان کے جہاز کو اپنی حصار میں اسلام آباد لائے۔

طیب اردوغان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔