گلگت : گرلز سکول ہکشل میں عدم سہولیات کیخلاف طالبات کا احتجاجی مارچ

گلگت(نمائندہ کاشگل نیوز)

 

گلگت بلتستان کے علاقہ ضلع نگر اب بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔

بنیادی تعلیم کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے گرلز اسکول ہکشل کی طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔

طالبات نے یہ احتجاجی مظاہرہ سکول میں اساتذہ کی کمی اور انہیں بوائز اسکول منتقل کرنے کی کوششوں کے خلاف کیا۔

طالبات نےاحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور مطالبہ کیا کہ حکومت مطالبات حل کریں بصورت دیگر شدید احتجاج کرینگے۔

طالبات نے اس موقع پر نگر خاص کی طرف مارچ بھی  کیا  ہے۔