روندو/ کاشگل نیوز
پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان کے ضلع روندو میں یومِ القدس کی ریلی میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
جمعۃ الوداع کے موقع پر یومِ القدس کی مرکزی ریلی جامع مسجد تھوار روندو سے نکالی گئی ۔
اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی روندو کی جانب سے اپنے گرفتار رہنماؤں کی حمایت میں بینرز اٹھائے گئے۔
شرکاء نے عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سمیت دیگر اسیروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد بھی پیش کی۔
مقررین نے حکومت کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (ATA) کے تحت مقدمات درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ان دفعات کو واپس لینے اور تمام اسیروں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام عباس نے بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور حکومت کے اقدامات پر تنقید کی۔
آخر میں عوامی ایکشن کمیٹی روندو نے القدس ریلی میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
Share this content:


