باغ میں: بھیڈی کے رہائشیوں کا آٹے کی الگ سپلائی و کوٹے میں اضافے کا مطالبہ

باغ(نمائندہ کاشگل نیوز)

 

عوام علاقہ بھیڈی نے مطالبہ کیا ہے کہ باغ میں آباد بھیڈی کے خاندانوں کیلئے آٹے کی سپلائی الگ کی جائے اور کوٹے میں اضافہ کیا جائے ۔ حکومت نے کمال مہربانی سے کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں سے آ کر باغ میں آباد خاندانوں کیلئے سپلائی کے آٹے کی منظوری دی مگر ہمیں ضرورت کی مطابق آٹے کی فراہمی نہیں ہو رہی ہے ، حکومت پابندی کے باوجود منظور نظر لوگوں کو آٹے کے لائسنس جاری کر رہی ہے ۔

ان خیالات کا بھیڈی کے رہائشی عبدالمجید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد منظور ، محمد محبوب ، محمد بشیر اور محمد شہباز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہا حکومت باغ میں آباد ضلع حویلی کے مکینوں کیلئے جو آٹا فراہم کر رہی ہے اس کی تقسیم کیلئے مختلف پوائنٹس بنائے جائیں اور ترسیل کے نظام کو شفاف بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ جو آٹا مہیا کیا گیا وہ ہڈا باڑی کے قریب ایک ہی پوائنٹ پر اتارا گیا جہاں سے لانے لیجانے میں بھی مشکلات درپیش رہیں جبکہ تمام خاندانوں کو ان کی ضرورت کی مطابق آٹا فراہم نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل بھیڈی کے خاندانوں کیلئے آٹے کی فراہمی الگ سے کی جانے اور جن خاندانوں کی نفری زیادہ ہے انکے آٹے کا کوٹہ بڑھایا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے