ضلع پونچھ میں سرکاری ملازمیں کا ہڑتال جاری

 

راولاکوٹ(کاشگل نیوز )

پاکستان کے زیرا نتظام جموں کشمیر کے علاقے ضلع پونچھ میںتنظیم پبلک سیکٹر ایمپلائز فیڈریشن پونچھ کی کال پر غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری ہے۔

گذشتہ روز 22 فروری 2025 کو فیڈریشن کی جانب سے جاری ہڑتال میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے شہر بھر میں ایک ریلی نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت خورشید اقبال صدر پبلک سیکٹر ایمپلائز اور کنفیڈریشن کے سرپرست اعلی آزاد کشمیر خالد محمود نے کی۔

ریلی نے شہر بھر کا چکر لگا کر ڈسٹرکٹ کمپلیکس دفتر PDA کے سامنے جمع ہو کر احتجاجی کیمپ میں شامل ہو ئے۔

احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ملازمین کے ساتھ حلف کیا کہ ہمارے جائز مطالبات جو چارٹر آف ڈیمانڈ کی صورت میں جاری کیا گیا ہے اس کو فوری منظور کیا جائے ۔

مقررین نے ملازمین سے خطاب کرتے اتحاد اتفاق یکجہتی پر زور دیا کہ جب تک ہم اکٹھے نہیں ہوتے یہ ہمارے ساتھ اسی طرح ملازمین کے ساتھ سلوک بھرپا رکھیں گے۔ اپنی پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 100%اضافہ کیا گیا اور ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن پر کٹوتی کی جاری ہے ۔یہ دوہرا معیار نہیں چلے گا لہذا حکومت وقت فوری چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری دے تاکہ ملازمین کی پریشانی اور بے چینی کو ختم کی جائے۔

احتجاجی کیمپ سے مقررین نے کہا کہ ابھی تک ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

اس سلسلے میں آل ایمپلائز کنفیڈریشن کے سرپرست اعلی خالد محمود نے ملازمین کے ساتھ خصوصی خطاب کرتے ہوئے فیڈریشن پونچھ کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو من وعن سے تسلیم کرتے ہوئے کنفیڈریشن کے پلیٹ فارم سے پوری ریاست آزاد کشمیر 26 فروری 2025 کو ایک روز کے لئے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اور اگر اس چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری نہیں ہوتی تو کنفیڈریشن آئندہ کا لائحہ عمل 26 فروری کو ہی دیا جائے گا۔

آخر میں صدر خورشید اقبال نے خطاب کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل اور ایجنڈ پر ملازمین سے یہ عہد کیا کہ جب تک چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور نہیں کیا جاتا یہ غیر معینہ مدت تک جاری ہڑتال جاری رہے گی لہذا تمام ملازمین ساتھیوں کو اپنے حقوق کی جنگ میں ہمارہ ساتھ اپنی پوری قوت کے ساتھ دینا ہوگا۔ اپنی صفوں میں اتحاد اتفاق اور یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے دفاتر کے بجائے اس غیر معینہ مدت تک جاری ہڑتال میں شرکت یقینی بنائیں گے۔

ملازمین سے خالد محمود صاحب خورشید اقبال صاحب جاوید عزیز صاحب ناظم افتخار صاحب سردار امتیاز خان، اعجاز شاہ سوا ر، امتیاز خان پرا میڈیکل، آصف حنیف، ارسلان تاج، لالا قیوم،داؤد رفیق ،محمد نعیم امتیاز صدیق قاضی محمد اقبال، شفقت حسین، اصغر شاہین التمش تصدق خالد محمود الطاف قادری،منصور شفیق شہاب خان،فیض احمد، اشتیاق خان لطیف شاہ،صابرہ باجی شوکت شاکر ،ندیم بٹ ذوالفقار خان، صیاد خان عمران خالد ایس ایم عارف، محمد آصف، راشد خان اور دیگر نے خطاب کیا۔

سیٹج سیکرٹری داؤد رفیق نے سرانجام دیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے