سعودی عرب ، امارات، عمان اور قبرص سمیت 7 ملکوں سےمزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے7 بلیک لسٹ اور زائد قیام پر 3 پاکستانی اور کنٹریکٹ خلاف ورزی پر 12 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔
امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ عمان پہنچنے والے 4 پاکستانیوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیا گیا جب کہ عراق میں زائد قیام اور پاسپورٹ گُم ہونے پر 9 پاکستانی بے دخل کردیے گئے۔
اس کے علاوہ امارات میں امیگریشن انکار اور پاسپورٹ گُم ہونے پر 2 اور 12 سزا یافتہ ڈی پورٹ جب کہ آئیوری کاسٹ سے ایک، قبرص سے 3 اور قطر سے 4 مفرور پاکستانی بے دخل کردیے گئے۔
Share this content:
کاشگل نیوز واٹس ایپ چینل
جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور مظلوم اقوام کی غیر سنسر شدہ، حقیقی اور تازہ ترین خبروں کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل سے جڑیے۔



Post Comment