کراچی: بالاورستان نیشنل سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سندھ زون کی تقریب حلف برداری

گلگت (نمائندہ کاشگِل نیوز)

بی این ایس او سندھ زون کی نئی کابینہ کی حلف برداری اور افطار پارٹی کی نسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں بی این ایف کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران، بی این وائی ایف کے عہدیداران سمیت خطہ بالاورستان سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ بعد از تلاوت، بی این ایس او سندھ زون کے سابق صدر بشارت علی بالاور نے بی این ایف اور بی ایس او کی تاریخ، جدو جہد اور مقاصد سے آگاہ کیا اور اسی کے ساتھ ساتھ ہی بی این ایس او سندھ زون کی نئی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے ان سے حلف بھی لی گئی۔

نئی کابینہ کے عہدیداران میں صدر عزیز بالاور، نائب صدر عبدل رحمان،جنرل سیکرٹری سہیل بالاور،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید علیان شاہ ، ایجوکیشن سیکرٹری یاسرفنانس سیکرٹری رانا منیب ڈپٹی فنانس سیکرٹری وقار ،سپورٹس اینڈ کلچرل سیکرٹری مُنیر ولی اور ہیلتھ سیکرٹری راجہ حسن جبکہ میڈیا سیکرٹری علیان مبارک کو منتخب کیا گیا۔

تقریب حلف برداری کے بعد نو منتخب صدر عزیز بالاور نے بات کرتے ہوئے الیکشن کمیٹی آف بی این ایس او سندھ زون اور پوری تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ عزم کیا کہ وہ اور انکی پوری کابینہ کراچی میں موجود گلگت بلتستان، چترال سمیت شیناکی کوہستان کے طلباء و طالبات کے مسائل کے حل کے لئے اپنی بساط سے بڑھ کر جدوجہد کریں گے۔ اور بالاورستان کے قومی سوال، شناخت اور تاریخ کے حوالے سے فکری و عملی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تقریب کے آخر میں بی این ایس او سندھ زون نے تمام مہمان تنظیموں کے عہدیداران اور بی این ایس او آ اور بی این وائی ایف کے سینئرز کا شکریہ ادا کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے