جموں کشمیر میں صحافیوں پرپولیس تشدد معاملے پر ضلعی انتظامیہ نے معافی مانگ لی

مظفرآباد(کاشگل نیوز)

 

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں صحافیوں پرپولیس تشدد کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ نے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔

صحافیوں پر پولیس تشدداور احتجاج کے بعد ضلعی انتظامیہ مذاکرات کے لیے پریس کلب پہنچ گئی جہاں مذاکرات کا پہلا دور ڈیڈ لاک پر ختم ہوا۔

صحافیوں کی جانب سے ایس ایس پی اور ڈی ایس پی کی معطلی ، تشدد کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسٹنٹ کمشنر اور افسر مال مظفرآباد پر مشتل کمیٹی نے صحافیوں سے بات چیت کے بعد اس بات کو تسلیم کیا کہ صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔

اس واقع پر انتظامیہ کی جانب سے تشدد کا شکار صحافیوں اور صحافتی کمیونٹی سے غیر مشروط معافی بھی مانگی ۔

مذاکرات کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مستقبل میں فیلڈ رپوٹرز کے لیے لیزان طے کرنے کا واحد نکتہ تھا جس پر طرفین متفق ہوئے۔