اسلام آباد : مغوی بچی خاتون پولیس اہلکار کے گھر سے بازیاب

اسلام آباد ( کاشگل نیوز)

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے تھانہ صادق آباد کی حدود سے 20 روز قبل اغواء ہونے والی 9 سالہ یتیم بچی تھانہ کھنہ میں تعینات اے ایس آئی نسرین عباسی کے قبضے سے برآمد ہوئی ہے۔

اے ایس آئی نسرین عباسی نے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن سنٹر کے حوالے کرنے کی بجائے اپنے گھر میں بطور گھریلو ملازمہ کے طور پر رکھا ہوا تھا۔

ورثاء کے مطابق بچی کے بال کاٹ کر چھوٹے چھوٹے کئے ہوئے تھے اور بچی بہت سہمی ہوئی تھی۔

اے ایس آئی نسرین عباسی سے اس حوالے سے موقف لیا گیا تو وہ بپھر گئی اور موقف دینے کے بجائے تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس کو طلب کرکے سینیئر صحافی شبیرسہام اور بشیر ملک کو تھانے منتقل کرا دیا۔