جموں کشمیر میں پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار، 5 آفیسر ہلاک

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں آج 28 مئی لسڈنہ روڑ چھتی موڑ پر پولیس گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس سے تمام پولیس آفیسر ہلاک ہو گئے۔

آج 28 مئی لسڈنہ روڑ چھتی موڑ میں پولیس گاڑی کے خوفناک حادثے سے پولیس آفیسران جان بحق ہو گئے۔

تولی پیر لسڈنہ روڈ پرحادثے کا شکار ہونے والی پولیس گاڑی میں کھائیگلہ ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے جن میں ذاکر اعوان اے۔ڈی ریجن آفس پونچھ، نوید کبیر سب انسپکٹر ایس ایچ او کھائیگلہ، یاسر کیانی انسپکٹر ٹیلی کمیونیکیشن و پی ایس او ٹو ڈی آئی جی پی ریجن پونچھ، علی بخاری سب انسپکٹر ریڈر ٹو ڈی آئی جی پی ریجن پونچھ اور محمد فہیم کنسٹیبل اکاؤنٹ برانچ ریجن آفس پونچھ گاڑی میں سوار تھے۔

حادثے میں سب ہلاک ہوگئے۔

جموں کشمیر کی شاہرائیں قتل گاہوں کا روپ دھارے ہوئے ہیں، آئے روز ٹریفک حادثات درجنوں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔