حویلی ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع حویلی میں آج ایک اور شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے جھلس کر ہلاک ہو گیا۔
یہ واقعہ گزشتہ روز کرنٹ سے بچے کی ہلاکت کے بعد مسلسل دوسرا سانحہ ہے۔
واقعہ کے بعدمحکمہ برقیات کی غفلت پر شہری شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں اور فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمہ برقیات حویلی کی نااہلی سے دو دن میں دو جانیں چلی گئیں۔
عوامی حلقوں نے ایکسین اور ذمہ دار کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ فارورڈ کہوٹہ شہر میں گھروں اور دکانوں کے قریب لگے بجلی کے کھمبے عوام کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر فوری اصلاح نہ کی گئی تو مزید قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
Share this content:


