نیلم ( کاشگل نیوز )
پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع نیلم کے گائوں وادی نیلم کے علاقہ اڑنگ کیل اور کیل کے درمیان دریائے نیلم پر لگے پل پر تعینات پولیس اہلکاروں کا اڑنگ کیل کے رہائشی چار نوجوانوں کو شدید کا تشددکا نشانہ بنایا ہے ۔
نمائندہ کاشگل نیوز کے مطابق کیل اور اڑنگ کیل کے درمیان لگی چیئر لفٹ خراب ہونے پر مقامی نوجوان جن میں طالب علم بھی ہیں واپس قدیمی راستے کیل سے اڑنگ کیل جارہے تھے کہ پل پر تعینات پولیس اہلکاروں نے انہیں روک کر پولیس پوسٹ میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل بھی توڑ دیا ۔
نوجوانوں کے ورثاء کے مطابق چند روز قبل پل پر تعینات یہی پولیس اہلکار کچھ خواتین کا پیچھا کرتے ہوئے اڑنگ کیل پہنچ گئے تھے جہاں پولیس اہلکاروں کو انہی نوجوانوں نے اس پولیس اہلکار کی نا مناسب حرکتوں کو دیکھتے ہو بھگا دیا تھا جس کے ردعمل میں پولیس اہلکاروں نےانتقاماً نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کیل تھانہ گئے لیکن وہاں ان کی شنوائی نہیں ہوسکی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوا۔
مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے اس وحشیانہ تشدد کا نوٹس لینے اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Share this content:


