کشمیر میں حکومت کے منتخب نمائندے لکڑ اسمگلنگ میں پکڑے گئے

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر حکومت میں شامل پیپلز پارٹی کے منتخب بلدیاتی نمائندے دیودار کی قیمتی لکڑ کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔

ڈسٹرکٹ کونسل کے رکن کی ملکیتی گاڑی جس کو کونسلر کا بیٹا چلا رہا تھا رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔

مذکورہ نمائندے کے بیٹے کوپولیس نے گرفتار کرکے باپ بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج کردی۔

واقعہ کے بعد اب تک مذکورہ نمائندے کا کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔

Share this content: