مظفرآباد (کاشگل نیوز انویسٹی گیشن ڈیسک)
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک معطل پولیس اہلکار کوڈیوٹی پر دیکھنے سے پولیس قوانین پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
گزشتہ دنوں مظفراباد سے تعلق رکھنے والے صحافی سید شبیر حسین شاہ،جو ماضی میں اوصاف اخبار سے منسلک رہے جبکہ حال کشمیر ڈیجیٹل کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں اپر اڈہ کے مقام پر تعارف کروانے کے باوجود پولیس کے دو اہلکاروں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
ویڈیو کے وائرل ہونے اور صحافتی برادری کے سخت ردعمل پر محکمہ پولیس کی جانب سے دونوں اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا،تاہم آج ان ہی معطل پولیس اہلکاروں میں سے ایک بلال شیخ کی کوہالہ کے مقام پر احتجاج کے دوران باوردی ڈیوٹی سر انجام دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی،جسکے بعد مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی جانب سے ایک بار پھر سخت ردعمل دیا گیا،جبکہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے شہریوں نے اسے پولیس کی غلط بیانی اور صرف زبانی اعلان کہا۔
اکثریت نے لکھا کہ ایسے فعل کرنے والے اہلکاروں کو پولیس صرف کہنے کی حد تک عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے معطل کرتی ہے جبکہ حقیقت میں انکے خلاف کوئی بھی محکمانہ کارروائی نہیں کی جاتی۔
اس حوالے سے محکمہ پولیس کے راجہ فیصل ڈی ایس پی مظفرآباد نے کہا کہ انکوائری آفیسر پرویز حمید کے مطابق متذکرہ بالا اہلکار پولیس لائن موجود ہے،اور انکوائری جاری ہے۔ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹر انکوائری عمل میں لا رہے ہیں،جس پر میرٹ کے مطابق اندر معیاد کاروائی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج نفری کی کمی اور مفاد کار سرکار کسی بھی معطل اہلکار کو مشروط بحال کر کے ڈیوٹی لی جا سکتی ہے۔
کیا قانونی طور پر ایک معطل پولیس اہلکار باوردی کوئی بھی آفیشل ڈیوٹی سر انجام دے سکتا ہے اس حوالے سے پولیس رولز کیا کہتے ہیں ؟
پولیس کے اس جواب کے بعد کاشگل نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا معطل پولیس اہلکار ایسے ڈیوٹی دے سکتا ہے۔ ؟
کاشگل نیوز کو پولیس رولز کی جو انفارمیشن دستیاب ہوئی اسکے مطابق آزاد جموں و کشمیر محکمہ پولیس Police Rules 1934 اور Azad Jammu & Kashmir Civil Servants (Efficiency & Discipline) Rules کے تحت چلتا ہے،ان رولز میں معطل اہلکاروں کا ضابطہ اخلاق موجود ہے،جس کے مطابق ذیل نکات موجود ہیں۔
- معطلی (Suspension)
جب کسی پولیس اہلکار کو مس کنڈکٹ (misconduct) یا بددیانتی وغیرہ کے الزام میں معطل کیا جاتا ہے تو وہ اپنی سرکاری ڈیوٹی ادا کرنے کا مجاز نہیں رہتا،معطلی کا مطلب یہ نہیں کہ وہ نوکری سے برخاست ہو گیا، بلکہ یہ ایک عارضی انتظامی قدم ہوتا ہے جب تک انکوائری مکمل نہ ہو۔ - ڈیوٹی اور وردی پہننا۔
معطلی کے دوران اہلکار کا تعلق محکمے سے برقرار رہتا ہے مگر اسے ڈیوٹی سرانجام دینے یا پولیس کی وردی پہننے کی اجازت نہیں ہوتی۔ • وہ صرف “suspended status” میں ہوتا ہے اور اکثر اوقات اسے “Lines” یا پولیس ہیڈکوارٹر میں رپورٹ کرنے کو کہا جاتا ہے۔ - قانونی اصول۔
Police Rules 1934 (Rule 14.26, 14.27 وغیرہ) کے مطابق suspended پولیس اہلکار کو duty پر واپس بلائے جانے تک نہ تو وہ عام اہلکار کے اختیارات استعمال کر سکتا ہے اور نہ ہی پولیس کی شناخت (یعنی وردی) استعمال کر سکتا ہے۔ Efficiency & Discipline Rules کے مطابق معطل افسر صرف “subsistence allowance” پر رہتا ہے، اور جب تک inquiry مکمل نہ ہو، وہ “functional powers” استعمال نہیں کر سکتا۔
یعنی اگر کوئی پولیس اہلکار معطل ہے تو:
• وہ ڈیوٹی نہیں کر سکتا
• وہ وردی نہیں پہن سکتا
• اگر وہ ایسا کرے تو یہ مزید Misconduct ہوگا اور اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
Share this content:


