مظفر آباد ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ایک خاتون کی جانب سے بلیک میلنگ مافیا کے خلاف دی گئی درخواست پر پولیس کی مبینہ غفلت اور عدم کارروائی نے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے یکم اگست کو ایس ایس پی مظفرآباد کو درخواست دی، جسے تھانہ پنجگراں کو بھیجا گیا۔
پانچ دن میں رپورٹ طلب کی گئی تھی مگر پندرہ دن گزرنے کے باوجود نہ ایف آئی آر درج ہوئی اور نہ ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
متاثرہ خاتون کے مطابق، انہیں مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں، ان کے گھر پرپتھراؤ، اور دھمکی آمیز خطوط موصول ہو رہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں پر رشوت لینے اور مجرموں کو تحفظ دینے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔
تھانہ پنجگراں اور متعلقہ افسران کی خاموشی نے عوام میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ پولیس کی مبینہ غفلت اور رشوت ستانی نے اداروں کی ساکھ کو متاثر کیا ہے ۔متاثرہ خاتون کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ بلیک میلنگ مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔
Share this content:


