جموں کشمیر میں حکومتی وزیر کا سوال پوچھنے پر لوگوں پر فائرنگ

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں ایک حکومتی وزیر نے سوال پوچھنے پر اپنے حلقے کے لوگوں پر فائرنگ کردی ۔

ہمیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر کے مذکورہ وزیر فہیم اختر ربانی نے اپنے ہی حلقے کے لوگوں پر محض سوال پوچنے پر فائرنگ کی۔

ذرائع کا کہاکہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فہیم اختر ربانی اپنے قافلے کے ساتھ جا رہے تھے۔ اور حلقے کے لوگوں نے ان راستہ روک کر سوال کرنے کی کوشش کی جس پر فہیم اختر ربانی کے گارڈز نے نہتے لووگں پر فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی نوخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

اس سلسلے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا نمائندہ ہر گز نہیں ہو سکتا جو سوال پر گولی چلا دے۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر میں کٹھ پُتلی حکمران عوامی شعور سے اس قدر بوکھلا گئے ہیں کہ سوال کرنے پر تشدد پر اتر آتے ہیں۔

Share this content: