29 ستمبر کی لاک ڈائون کے لیے آگاہی کانفرنسز کا انعقاد

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں 29 ستمبر کی لاک ڈائون ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیےمختلف علاقوں میں آگاہی کانفرنسز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں شرقی باغ یونین کونسل سوانج ڈھلی سریمنگ کے مقام پر جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام حق حکمرانی حق ملکیت کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ عوامی تحریک کی کامیابیوں کے بعد حلقہ شرقی باغ میں یہ پہلی عوامی کانفرنس ہو رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ گردونواح کے لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔

کانفرنس میں ڈسٹرکٹ باغ سمیت مقبوضہ جموں کشمیر بھر سے قافلے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

پنڈال میں انقلابی ترانوں اور نعروں کی گونج ہے۔

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور کمیٹی ممبران کے علاوہ مقامی کمیٹیوں اور عوامی ایکشن کمیٹی باغ کے ممبران بھی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

29 ستمبر کے لاک ڈاون اور ہڑتال کی رابطہ مہم زور و شور سے جاری ہے، لاک ڈاون کی تیاری کے سلسلہ میں جاری عوامی رابطہ مہم کا سب سے بڑا سلسلہ جگہ جگہ حق حکمرانی اور حق ملکیت کانفرنسوں کا انعقاد ہے جس نے حکمران طبقات اور قابض قوتوں کے سہولت کاروں کو بے بسی کی شکل بنا دیا ہے۔

آج کی کانفرنس 29 ستمبر کے لاک ڈاون کو لیکر باغ کے اجتماعی کردار کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

Share this content: