راولاکوٹ ( کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر میں تاجر برادری نے عوامی ایکشن کمیٹی کی 29 ستمبر کی شٹر ڈائون ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
واضع رہے کہ مذرکوہ احتجاجی کال کا مقصد جموں کشمیر میں عوام کی بنیادی حقوق کی بحالی اور حکمرانوں کی جبر کے خلاف ایک عوامی ریفرنڈم ہے جس کی کامیابی کے لئے تمام سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی تنظیمیں گذشتہ ایک مہینے سے عوام میں آگہی مہم چلا رہے ہیں۔
آج بروز بدھ 3 ستمبر کو راولاکوٹ میں سرفراز، چنزیب، گلفراز مارکیٹ النور مارکیٹ اور نالہ بازار سی ایم ایچ مارکیٹ کے تمام تاجروں نے ایک منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی 29 ستمبر کی شٹر ڈاؤن کال کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔
اس موقع پر تاجر برادی نے کہا کہ تمام تاجران عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور جعلی انجمن تاجران کے گروہوں کو مسترد کرتے ہوئے عوامی حقوق کی تحریک میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
Share this content:


