باڑی کوٹ : بنیادی مسائل کے حل میں عدم توجہی کیخلاف عوام سراپا احتجاج

پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے باڑی کوٹ میں بنیادی عوانی مسائل کے حل میں عدم توجہی کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہے۔

ریڑہ گاؤں باڑی کوٹ کے عوام ،طلبہ سمیت اپنے لوکل مسائل پر چارٹر آف ڈیمانڈ لیکر ریڑہ بازار پہنچ گئے۔

باڑی کوٹ کے عوام نے ریڑہ چوک بند کرکے احتجاجی جلسہ شروع کر دیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی ریڑہ باڑی کوٹ کے عوام کے شانہ بشانہ سڑک پر موجود ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی ریڑھ باڑی کوٹ کے عوام کیساتھ سڑک پر موجود ہے ، عوامی ایکشن کمیٹی ریڑھ کے ممبران کی طرف سے باڑی کوٹ کے عوام کی احتجاجی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ گاؤں کے مسائل کو لیکر عوامی احتجاج اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں عوام کے لیے سہولتیں نا پید ہیں۔

ان کا کہناہے کہ عوام ہر سطح پر یہ جان چکی ہے کہ ان کی غربت اور پسماندگی کا سبب بیرونی قبضہ اور غلامی ہے جس کی موجودگی میں عوامی احتجاج کے بغیر بنیادی نوعیت کے حقوق کا ملنا بھی محال ہو گیا ہے۔

باڑی کوٹ کے عوام کا احتجاج ریڑھ چوک میں جاری ہے تا ہم ابھی تک کوئی حکومتی نمائندہ مزاکرات کے لیے ریڑہ نہیں پہنچا ہے۔

Share this content: