اسلام آباد (کاشگل نیوز)
پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں و کشمیر میں باغ ہائی سکول باڑیکوٹ کے طلباء نے اسکول میں سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجاً روڈ بلاک کردیا۔
طلبا نے تدریسی سرگرمیوں کا بھی مکمل بائیکاٹ کردیا۔
مطاہرین نے سڑک بلاک کرکے حکومت مخالف نعرے بازی کی جبکہ پیدل پل سکول کی عمارت ،واش رومز اور گراؤنڈ کی تعمیر کے لئے حکومت کوایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی۔
واضع رہے کہ پل ، سڑکیں، تعلیمی اداروںاور بنیادی صحت کی سہولیات نہ ہونے سے شرقی باغ کی یونین کونسل سیری آثار قدیمہ کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔
علاقہ مکینوںکا کہنا ہے کہ شرقی باغ کی یونین کونسل سیری باڑیکوٹ ایک عرصہ سے حکومتی عتاب کا شکار ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ یونین کونسل کی سڑکیں کھنڈرات میں بدل چکی ہیں۔ ٹرانسپوٹرز کنگال ہو کر رہ گئے ہیں،بھاری بھرکم کرائوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ نقل مکانی کرکے مہنگے داموں کرائے کے گھروں میں رہنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔سیری نالہ پر پل کے نام پر ہر بار ووٹ کی بوریاں بھر کرلی جاتی ہیں لیکن پل نہ لگ سکا اوربوائز ہائی سکول سیری گلہ کی عمارت نہ ہونے سے آج بھی ٹینٹ میں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ ہائی سکول سیری باڑیکوٹ عوام نے اپنی مدد آپ چندہ کرکے شیڈ بنایا تاکہ تعلیمی حرج نہ ہوسکے یونین کونسل کی اکلوتی ڈسپنسری کی حالت زار قابل رحم ایک مرغیوں کے ڈربے سے چھوٹے شیڈ میں قائم ہے، ستم ظریفی یہ ہے کہ باہر کے لوگوں نے اب خوشی غمی میں آنا تک چھوڑ دیا ہے۔
Share this content:


