پاکستان کے زیر انتظام مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے کوٹلی میں کچہری کے قریب دو گروپوں کے درمیان تصادم میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سروس اسٹیشن پر موجود دو شہری شدید زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ سے دیگر 3 افراد بھی زخمی ہیں۔
تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹلی منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس اور ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔
Share this content:


